مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا سی والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے، زرعی ما ہرین

پیر 22 مئی 2017 16:45

مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا سی والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء)زرعی ماہرین نے مونگ پھلی کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ مونگ پھلی کی کا شت کیلئے زمین کی تیار ی جار ی رکھیں مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا س والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے ،زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تا کہ او پر والی مٹی مکمل طورپرنیچے چلی جا ئے اورجڑ ی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں بارانی علاقوںمیں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہو ئے وتر میں ما ر چ تا اپریل میں کرنی چاہیے مونگ پھلی کی اقسام باری 2000باڈر 479گولڈن اورباری 2011کا شت کریں، شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یا 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تا کہ پودوں کی مطلوبہ تعداد 50تا60ہزا ر فی ایکڑ حاصل ہو سکے مونگ پھلی کیلئے موزوں ترین وقت کا شت ما رچ کے آخر ہفتہ سے لے کر اپریل کے اواخرتک ہے ۔