کرپٹ سیاستدانوں نے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافے کے سوا ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا، محمود خان
پی ٹی آئی کی جنگ ان کرپٹ مافیا حکمرانوں کیخلاف ہے جنہوں نے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا ہے، وزیر کھیل خیبر پختونخوا
منگل 23 مئی 2017 18:26
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اور سر کردہ شخصیات امیر رحمان عرف کاکی، عمر رحمٰن، خائیستہ رحمان ، سید رحمٰن، سنگین خان، شیر محمد، گل محمد، فقیر محمد، خائستہ محمد ، نور محمد، صدام، فضل، رشید، سیفور رحمان، سوال فقیر، عمر رحمان اور طوطی خان نے اپنے خاندانوںاورسیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی وزیر محمود خان کی بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی کی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تا حیات اپنا کردار ادا کرینگے ۔ صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو اپنی جانب سے مکمل تعائون کا یقین دلایا کہ انہیںپی ٹی آئی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔وزیر موصوف نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے سحرہ گبین جبہ روڈپر تعمیراتی کا م کا آغاز ہو چکا ہے اسی طرح 13کروڑ روپے کی لاگت سے ٹی ایج کیو ہسپتال مٹہ اور 10کروڑ روپے کی لاگت سے دار مئی بی ایچ یوکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے تحصیل مٹہ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دہلیز پر فراہم ہوگی۔ محمود خان نے مذید کہا کہ گرلز کالج کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائیگااور عنقریب اسی کالج میں طالبات کو داخلے بھی دئے جائینگے ۔اس کے علاوہ تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے آبنوشی کے 22 ٹیوب ویلز کی تنصیب اور دیگر منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن سے علاقے کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کے سلسلے میں مشکلات کا اذالہ ہونے کے ساتھ وافر مقدار میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم ہوگا۔محمود خان کا کہنا تھاکہ ان منصوبو ں سے علاقے میں سابقہ محرومیوں کے خاتمے کے ساتھ عوام کے بیشتر مسائل مشکلات حل ہو نگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.