قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی وزارت خارجہ کی خواتین کی تنظیم کو دیئے گئی10 کنال پلاٹ کی منظوری کی تنسیخ کی سفارش
فلاحی مقاصد کیلئے دیئے گئے پلاٹس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، کمیٹی ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،عدالت نے بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کیا ہوا تھا، پابندی اب ہٹ گئی ، اگلے دو ہفتوں تک بھرتیوں کا اشتہار آجائیگا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال
منگل 23 مئی 2017 20:52
(جاری ہے)
کمیٹی کو ڈی12 سیکٹر میں پانی کی سپلائی اور کمی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اور دیگر متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈی 12 سیکٹر کو پانی کی فراہمی کیلئے دو لائینیں بچھائی جارہی ہیں جن پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سیکٹر میں زیر زمین پانی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویلز لگانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور عدالت نے بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اب چیئرمین سی ڈی اے کی کاوشوں سے پابندی اٹھا دی گئی ہے اور اگلے دو ہفتوں تک بھرتیوں کا اشتہار میڈیا میں آجائے گا۔ کمیٹی نے سی ڈی اے ،کیڈ اور فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال چک شہزاد اور کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کا موقف سننے کے بعد 36 کنٹر یکٹ ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کی بھی سفارش کی جو کہ ہسپتال میں پچھلے پانچ سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سیکرٹری کیڈ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق ایف پی ایس سی کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنا لازمی ہے تاہم کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کو عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی اور تجربے کی بنیاد پر اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے۔کمیٹی نے تاہم اس بات کی بھر پور سفارش کی کہ ان ڈاکٹروں کو بغیر ٹیسٹ کے ریگولر کیا جائے۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.