دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں خیبر رائفلز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بریگیڈئرقاضی وسیم الدین
منگل 23 مئی 2017 23:28
(جاری ہے)
اس موقع پر خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل عمر فاروق، کیپٹن اسد، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد،اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمرود ضیا الرحمن مروت، تحصیلدار جمرود شکیل برکی، تحصیلدار ارشاد خان مہمند، تحصیلدار شمس الاسلام لائن آفیسر جمشید کے علاوہ بڑی تعداد میں قبائلی مشران، ملکان اور طلبا بھی موجود تھے۔
خیبر رائفلز کے 365ریکروٹس نے اس پاسنگ اوٹ پریڈ میں ملک کی بری فضائی اور بحری حفاظت کرنے کا حلف اٹھایا۔ تقریب سے بریگیڈیئر قاضی وسیم الدین نے کہا کہ خیبر رائفلز ایک تاریخ ساز فورس کے مجاہد ہیں جس کا ماضی اور حال بہادری و شجاعت کے کارناموں بھرا پڑا ہے اور مستقبل بھی انشا ء اللہ تابناک ہے۔ خیبر رائفلز کے پیشروں نے جرات اور بہادری کی عظیم روایات کی تابناک مثالیں موجود ہیں جن کی بہادری بے مثال عزم و ہمت اپ کے لئے مشعل راہ ہے بریگیڈیئر نے خیبر رائفلز کے جوانوں پر واضح کیا کہ اس جنگ کی نظریاتی اساس سے ضرور واقفیت حاصل ہو جس کا آپ حصہ بننے جا رہے ہیں، یہ جنگ اصولی اور بے اصولی کی جنگ ہے، یہ جنگ اسلامی معاشرے کے نظم باہمی کو تباہ کرنے والوں اور اسکے محافظوں کے بیچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد قبائیلی علاقوں میں جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہے، خیبر رائفلز کے جوان تمام مشکلات و مصائب کا سا منا کر کے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا، خیبر رائفلز کی بہادری و شجاعت کے کا رنامے روزروشن کی طرح سب پر عیاں ہے۔ پاک بھارت معرکوں میں خیبر رائفلز کی بہادری کی داستا نیں آج بھی زبان عام ہے، راہ راست ،راہ نجات ،درغلم، کرمنہ اور لنڈ ی کو تل اپریشنز میں خیبر رئفلز کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دے کر کے ملک کی آبیاری اپنے خون سے کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔انہوں نے امید ظاہر کی خیبر رائفلز کے نوجوانان فرنٹیئر کو ر کی روشن روایات کی پاسداری کرینگے اور ملک کی عزت اور وقار کی خاطر اپنی جانوں تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ آخر میں مہمان خصو صی بریگیڈیئر قاضی وسیم الدین نے جسمانی تربیت میں فضل محمود ،ٹیکٹس میں مبین خان آفریدی کو پہلی پوزیشن حا صل کرنے پر اسالٹ کورس میں بہتر کاکردگی پر نظیر رحمان شینواری ،آل بیسٹ شوٹراحسان اللہ اورکزئی ،چمپئن کمپنی الفا کمپنی کی ٹرافی راشید اقبال خٹک ،انسپیکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر کی اعزازی چھڑی حا صل کرنے پر شیر نواب شلمانی اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ کار کردگی پر اعزازی شمشیر پر عبا س علی شینواری کوایوارڈ دیئے ۔مزید اہم خبریں
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.