رابطہ عالم اسلامی، کویت، مصر اور جاپان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر خودکش حملے کی مذمت ، دینی جماعتوں اور سینیٹ سے اظہار یکجہتی
منگل 23 مئی 2017 22:48
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ رابطہ عالم اسلامی اور متذکرہ حکومتوں نے سانحہ مستونگ کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ان خطوط میں ان ممالک نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا اہم ملک ہے جس کا امن اور سلامتی ہم سب کو عزیز ہے۔ رابطہ عالم اسلامی اور مصر، کویت جاپان کی حکومتوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کے یہ خطوط گذشتہ روز اسلام آباد میں ان ممالک کے سفارتخانوں کے نمائندوں کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ وہ مستونگ میں ہونے والی اس دہشت گردی نہ صرف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم دوست ملک پاکستان کے استحکام اور سکیورٹی کے لئے کوشاں ہیں۔ ان ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام بین الاقوامی کوششوں کو تیز ہونا چاہئے۔ سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ان ممالک نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم عوام کے لئے دعا کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ مصر کی حکومت نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسلم امہ کے استحکام کیلئے دہشت گردی و انتہاپسندی اور اس سے متعلق دیگر ہر قسم کی سرگرمیوں کی بیخ کنی ہونی چاہئے۔ ان ممالک نے پاکستان کے عوام کی سلامتی کی بھی دعا کی ہے۔(اع)مزید قومی خبریں
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.