ا یمرجنسی سروسزکی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ان شعبوںکی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،حفیظ الرحمن
بدھ 24 مئی 2017 14:04
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کا اعتماد قائم رکھنے پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنایا ہے جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔
اجلاس میں ریسکیو1122 کے سکیل 16سی18 تک کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف اورنگزیب ایڈوکیٹ ، ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم ، صوبائی سیکرٹری داجلہ ، صوبائی سیکرٹری قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی سفارشات چیف سیکرٹری کو پیش کر یگی۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین کی انشورنس کے حوالے سے سنٹرل پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے اور دیامیر اور سکردو میں ریسکیو1122 کے دفاتر کے قیام کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ایمرجینسی ٹریننگ کے انعقاد کے لیے اکیڈمی قیام میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائینگے ۔ تمام ایمرجینسی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ریسکیو1122 ، فائر بریگیڈ، جی بی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا مشترکہ سنٹر قائم کیا جائیگا تا کہ یہ ادارے ایک چھتری تلے موثرطریقہ کار کے مطابق کام کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.