ارکان قومی اسمبلی کا پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کو خراج عقیدت
ْ
بدھ 24 مئی 2017 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے زندگی کے آخری لمحے تک جدوجہد کی۔
ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ شفقت محمود نے بھی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ سینٹ میں بھی ہمارے ساتھی رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل نے جمہوریت اور صوبائی خودمختاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل قوم پرست رہنما اور دانشور تھے۔ہم انہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔ صاحبزادہ محمد یعقوب نے عبدالرحیم مندوخیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایوان کیلئے ان کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہمیں بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے۔ عبدالقہار ودان نے تمام ارکان کی طرف سے عبدالرحیم مندوخیل کو خراج عقیدت پیش کرنے اور افسوس کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک بڑے پائے کے وکیل تھے۔ انہوں نے ہمیشہ محکوم اور مظلوم قوموں کی نمائندگی کی۔ شیخ صلاح الدین نے بھی عبدالرحیم مندوخیل مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ مولانا امیر زمان نے عبدالرحیم مندوخیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.