زرعی شعبہ کی کار کردگی میں نمایاں اضافہ ،ْگندم رواں سال 25.75ملین ٹن پہنچ گئی
حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار کپاس کی 9.92 ملین گانٹھ کے مقابلے میں پیداوار 10.7 ملین گانٹھ تک بڑھی ہے ،ْ وزیر خزانہ
جمعرات 25 مئی 2017 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران چاول کی پیداوار میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس کی پیداوار میں 6.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال مکئی کی پیداوار 5.27 ملین ٹن تھی جو رواں سال 6.13 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ کپاس کی 9.92 ملین گانٹھ کے مقابلے میں پیداوار 10.7 ملین گانٹھ تک بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے تاکہ قومی ضروریات کے لئے 14 ملین بیلز کی پیداوار حاصل کی جا سکے اور روئی کی درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کو فراہم کئے جانے والے قرضوں کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مالی سال 2012-13ء کے دوران زرعی شعبہ کو 336 ارب روپے، مالی سال 2013-14ء کے دوران 391 ارب روپے، مالی سال 2014-15ء کے دوران 516 ارب روپے، مالی سال 2015-16ء کے دوران 600 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے لئے زرعی شعبہ کو قرضوں کے اجراء کا ہدف 700 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں جولائی سے مارچ کے دوران زرعی شعبہ کو 231 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جو جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 473 ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.