پیرامیڈیکل اسٹاف کی 3 روزہ ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال اور اس سے ملحقہ دیگر صحت کے مراکز میں 30 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں ، ہسپتال کا دعویٰ
پیر 29 مئی 2017 21:02
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہڑتال میں شریک افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی مشینوں کو نقصان پہنچایا جبکہ ہسپتال کے اندرونی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے، اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ اپنی ڈیوٹی پر مامور افراد سے آکسیجن سلینڈرز اور چابیاں بھی چھین کر لے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ افراد شاہی خان جنگیرانی کی سربراہی میں آئے تھے، جن کے ہمراہ ذوالفقار سہیتو، خالد جتوئی، اعجاز چانڈیو، فضل محمد میمن، اللہ نواز منگن، مظہر علی چانڈیو اور قمر الدین شیخ بھی تھے۔انہوں نے بتایا کہ 16 مئی سے جاری یہ ہڑتال اچانک بلائی گئی، جس کا کوئی جواز نہیں ہے، انہوں نے خط میں کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف مطالبات کے لیے اپنی آواز پر امن طریقے سے اٹھا سکتے تھے جس میں پہلے ٹوکن ہڑتال اور پھر مکمل ہڑتال ہوتی ہے لیکن انہوں نے اچانک مکمل ہڑتال کا اعلان کیا اور ساتھ ہی تمام اسٹاف کو زبردستی اس میں شامل ہونے کا کہا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہڑتال میں شریک پیرامیڈیکل اسٹاف کو جاری کیے جانے والے نوٹس کی کاپی خط کے ساتھ منسلک کی جبکہ اس خط کی ایک کاپی پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف کارروائی کے لیے جوڈیشل میجسٹریٹ کو بھی ارسال کی۔انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ بینچ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہڑتال پر نہیں جاسکتے تھے کیونکہ انہیں مریضوں کی جان بچانے کے لیے علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنا تھی۔مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.