اسلام آباد میں تمام سستے با زروں میں اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کی جائیں گی، سستے با زاروں کا انعقاد کا مقصد روزے داروں کوبھر پور سہولت مہیا کرنا ہے
مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا سیکٹر جی سیون میں سستے با زار کے افتتاح موقع پر گفتگو
پیر 29 مئی 2017 21:19
(جاری ہے)
مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سستے بازاروںکے لگانے کا بنیا دی مقصد وفاقی دا رلحکومت کے شہریوں کو ماہِ رمضان المبارک میں تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء ،تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے با زاروں میں ارزاں نرخوںپراشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدا مات اٹھائے گااور اس ضمن سخت ما نیٹرنگ کا نظام وضح کیا جارہا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس سہولت سے بھر پور فا ئدہ اٹھا سکیں۔مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی وہ سستے با زروں میںاپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان با زاروں میں آنے والے صا رفین کی شکا یات کا فوری ازا لہ ممکن بنا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوںیا صارفین سے بداخلاقی سے پیش آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء و خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست کو سستے بازاروں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطا بق اشیاء کے نرخ دیکھ سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی با زار میں سیکیورٹی اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔ مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی کے سستا با زار جی سیون میں تمام اشیاء خوردونوش با لخصوص مشروبات ، پھل اور سبزیاں مار کیٹ کے مقا بلے میںانتہائی سستی فراہم کی جارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.