جرمنی اور یونان مہاجر خاندانوں کا ملاپ سست کرنے پر متفق
فیملی یونیفیکیشن ٹرانسفر کے تحت مہاجرین کی جرمنی منتقلی سست کر دی گئی ہے،یونانی وزیربرائے مہاجرت
بدھ 31 مئی 2017 12:16
(جاری ہے)
اخبار کے مطابق تحریر کیے گئے اس خط میں یونانی وزیر برائے مہاجرت نے ڈے میزیئر کو لکھا تھاکہ جیسا کہ طے ہوا تھا، فیملی یونیفیکیشن ٹرانسفر کے تحت مہاجرین کی جرمنی منتقلی سست کر دی گئی ہے۔
یونانی وزارت برائے مہاجرت نے اس خبر یا خط کے مندرجات پر تبصرہ کرنے سے احتراز کیا ہے، تاہم اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر یونانی وزیر برائے مہاجرت ڑیانس موزالس نے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے ’تکینکی مشکلات‘ کی بنا پر مہاجر خاندانوں کے انضمام کے عمل کو سست بنایا جا رہا ہے۔اس خط میں موزالس نے تسلیم کیا کہ سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس اقدام کی وجہ سے ’دو ہزار سے زائد افراد‘ متاثر ہوں گے، جن میں سے بعض کو، درخواست منظور ہو جانے کے باوجود اپنے خاندان کا جا ملنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔یونان میں بہت سے ایسے شامی مہاجرین موجود ہیں، جن کے خاندان کے دیگر افراد جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر ممالک میں موجود ہیں جب کہ ضوابط کے مطابق ایسی صورت میں دی جانے والی فیملی یونیفیکشن کے حوالے سے درخواست کی منظوری کے بعد چھ ماہ کے اندر اندر انہیں ان کے خاندان سے ملایا جاتا ہے۔اس خط میں موزالس نے برلن حکومت سے یہ بھی کہاکہ وہ اس حوالے سے ایتھنز حکومت پر ہونے والی تنقید کے سدباب مشترکہ راہ اپنائی جائے، تاکہ اس کا الزام ایتھنز حکومت پر نہ آئے۔اس خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ مشترک راہ اس جواب کی صورت میں ہو سکتی ہے، کیوں کہ یونان اور جرمنی میں سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ مہاجرین اپنے خاندانوں سے جا ملنے کے لیے بے تاب ہیں، تاہم اس حوالے سے تاخیر کو ٹالا نہیں نہیں جا سکتا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.