ایران کا شہر شیراز کی ہائپر مارکیٹ میں زورداردھماکہ،17افرادزخمی

دھماکاہائپر مارکیٹ میں رات ایک قریب ہوا، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،تحقیقات کی جارہی ہیں،حکام

ہفتہ 3 جون 2017 17:37

ایران کا شہر شیراز کی ہائپر مارکیٹ میں زورداردھماکہ،17افرادزخمی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) ایران کے شہر شیراز میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز مشرقی شیراز کے تمام علاقوں میں سنی گئی،دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔روس کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر شیراز میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ دھماکاشاہراہِ نصر پر واقع ہائپر مارکیٹ میں رات ایک بجے کے قریب ہوا۔ اس کے نتیجے میں قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز مشرقی شیراز کے تمام علاقوں میں سنی گئی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کے بلند و بالا شعلوں کو بجھانے میں مصروف ہو گئے۔دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بعض وڈیو کلپ گردش میں ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شیراز شہر کی ایک شاہراہ پر ہونے والے دھماکے کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :