لندن میں دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات۔۔ 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 جون 2017 04:04

لندن میں دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات۔۔ 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جون۔2017ء) لندن میں دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات ہوئے ہیں۔ برطانوی واقعہ کے مطابق لندن برج کے قریبی علاقوں میں مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔لندن برج پر ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس کے بعد ابتدائی اطلاعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا۔ لیکن اب برطانوی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی پولیس کے مطابق لندن برج کے بعد اب قریبی 2 علاقوں میں فائرنگ اور چاقوئوں سے حملے کے مزید 2 واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو بورومارکیٹ اور واکس ہال بھیج دیا گیا ہے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔لندن پولیس 3 مسلح افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے  لندن برج پر ایک وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ہے۔

جس سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے لندن برج کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق وین میں 3 افراد باہر نکلے اور وہاں موجود افراد پر چاقوئوں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک خاتون عینی شاہد کے مطابق اس نے جائے مقام پر 3 افراد کو چاقوئوں کے زخموں سے چور دیکھا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ اور چاقو سے حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے بعد 2 افراد لندن برج کے قریب واقع ایک ہوٹل میں گھس گئے اور وہاں موجود افراد پر چاقوئوں سے حملہ کر دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :