میری تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،عدلیہ بحالی کی تحریک کے دوران میرے گھر پر حملہ ہوا، میری تقریر کو 24 گھنٹے تک توڑ مروڑ کر دکھایا جاتارہا، مسلم لیگ (ن)کے مستعفی سینیٹر نہال ہاشمی کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

پیر 5 جون 2017 22:32

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) مسلم لیگ (ن)کے مستعفی سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ میری تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عدلیہ بحالی کی تحریک کے دوران میرے گھر پر حملہ ہوا، میں قائداعظم کا سچا بیٹا ہوں، میری تقریر کو 24 گھنٹے تک توڑ مروڑ کر دکھایا جاتارہا، 14منٹ کی میری پوری تقریر دکھائی جائے۔

(جاری ہے)

پیرکویہاں عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے عدالت کو آگا ہ کردیا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، جن لوگوں نے ڈی چوک پر دھرنا دے کرملکی ترقی کو روکا تھا وہی میری تقریر کو توڑ مروڑ کرپیش کررہے ہیں، توہین عدالت کا ارتکاب عمران خان نے کیا ہے، میں نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وکالت کے پیشہ سے روزی کماتا رہا اور اس کا احترام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری تقریر کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے ،کسی چیز کو غلط پیش کرنا بھی جرم ہے، جن لوگوں نے میری تقریر کو ڑ موڑ کر پیش کیا ہے، وہ جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :