گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو سٹار کی 33ویں برسی،تمام تجارتی اور تعلیمی ادارے بند رہے ،سخت سیکورٹی انتظامات

امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی شہر ،فوجی قلعہ میں تبدیل

منگل 6 جون 2017 22:04

گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو سٹار کی 33ویں برسی،تمام تجارتی اور تعلیمی ..
امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء)بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے گوردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو سٹار کی 33ویں برسی کے موقع پرتمام تجارتی اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امرتسر سمیت بھارتی پنجاب کو فوجی قلعے میں تبدیل کر دیا گیا، لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر میں سکھوں کے گوردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو سٹار کی 33ویں برسی منائی گئی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تمام تجارتی اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ ریاستی حکومت نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل سمیت شہر بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی تھی اور شہر فوجی قلعہ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ بھارت کے شہر امرتسر میں 6 جون1984 کو سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو سٹارکیا گیا۔ آپریشن بلیو سٹار کے دوران 500سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر دو سال سے ریاست میں پرتشدد واقعات ہو چکے ہیں۔