موتیے کا پھو ل نہا یت دلکش اور قد ر ے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے،زرعی ماہرین

بدھ 7 جون 2017 15:47

موتیے کا پھو ل نہا یت دلکش اور قد ر ے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے،زرعی ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ خوشبودار پھولوںمیں سے موتیے کا پھو ل نہا یت دلکش اور قد ر ے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے۔ ا س کے سفید خوشبو دا ر پھولوں سے مو تیا کا تیل نکا لا جاتا ہے موتیاایک سدابہا ر جھاڑ ی نما پودا ہے ا س کے پتوں کا رنگ گہرا سبز ہو تا ہے ا س کے پھو ل را ت کو کھلتے ہیں او رصبح کو بند ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

موتیے کے پود ے ٹھنڈ ے متعد ل اور گرین ہا ئو س میں رکھے جاتے ہیں ا س کو گر م جگہوں پر اور کمروں میں بھی رکھا جاسکتا ہے گرمیوںمیں ا س کی تمام اقسام کو دھو پ میں رکھنا چاہئے اس سے پھول کھلتے ہیں لیکن مئی کے بعد ا ن کو سایہ دار جگہ پررکھ سکتے ہیں موتیے کی کا شت کے بعد ا س کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیں در کار ہوتا ہے گرمیوں میں ا س کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے سردیوں میں صرف ا س کو خشک ہو نے سے بچانے کیلئے پانی دیا جاتا ہے ا س کے پودے کو پانی دیتے وقت ا س میں مناسب حد تک کھاد ڈا ل دیں جو کہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتی ہے شروع میں کھا د کی مقدا ر زیاد ہ رکھیں پھر ا س کی مقدار کم کر کے ہلکی آپیاشی کے ساتھ دیں موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاسکتی ہے جو کہ جڑیں بناتی ہے ا ن کو بہا ر سے آکرموسم گرما تک زمین میں دبادیاجاتا ہے ۔