جےآئی ٹی نےحسین نوازکو7گھنٹے اذیت دی،لیکن حاکم وقت کوپتابھی نہیں،سینیٹرمشاہداللہ

ایمبولینس بلانابھی ایک ڈرامہ تھا،جےآئی ٹی کی کاروائی خفیہ ہےلیکن پھربھی حسین نوازکی تصویرسامنےآئی،واٹس ایپ کال کامعاملہ ہم نےنہیں اٹھایا،حکومت کوپاناماجےآئی ٹی سےبڑی امیدیں ہیں۔طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 جون 2017 17:59

جےآئی ٹی نےحسین نوازکو7گھنٹے اذیت دی،لیکن حاکم وقت کوپتابھی نہیں،سینیٹرمشاہداللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07جون2017ء): مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ حسین نوازکوجے آئی ٹی نے 7 گھنٹے اذیت دی، حاکم وقت کوپتابھی نہیں تھا،ایمبولینس بلانا بھی ایک ڈرامہ تھا،جے آئی ٹی کی کاروائی خفیہ ہے لیکن پھربھی حسین نوازکی تصویرسامنے آئی، واٹس ایپ کال کامعاملہ ہم نے نہیں اٹھایا،حکومت کوپاناماجے آئی ٹی سے بڑی امیدیں ہیں۔

انہوں نے آج ن لیگی رہنماء طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خودکواحتساب کیلئے پیش کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔حکومت برداشت کااعلیٰ مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ کال کامعاملہ ہم نے نہیں اٹھایا۔مشاہداللہ نے کہاکہ کے پی کے میں دوسال سے احتساب کاادارہ بندپڑاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے کوسات گھنٹے تک اذیت دی گئی۔

جبکہ حاکم وقت خاندان کوسات گھنٹے تک پتانہیں کہ ان کے بیٹے کیساتھ کیاہورہاہے۔حسین نوازکو7گھنٹے تک بٹھایاگیا۔ایمبولینس بلانابھی ایک ڈرامہ تھا۔حکومت کوپاناماجے آئی ٹی سے بڑی امیدیں ہیں۔مشاہداللہ نے کہا کہ کیاسندھ میں کسی وزیرکوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کیاگیا۔کیاکسی نے اپنوں بچوں کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا؟کوئی بھی حکومت ایسی نہیں جس نے اس طرح خود کواحتساب کیلئے پیش کیاہو۔

مشرف بھی بہت کچھ نکالناچاہتے تھے لیکن وہ کچھ نہیں نکال سکے کیونکہ شریف فیملی کیخلاف کچھ تھاہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقاریرسنیں توہرتقریرپرکوئی نہ کوئی ایف آئی آر بنتی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی کی کاروائی خفیہ ہے لیکن پھربھی حسین نوازکی تصویرسامنے آئی۔حسین نواز4بارجے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔پھر بھی کہاجارہاہے کہ ہم جے آئی ٹی کومتنازع بنارہے ہیں۔آئین و قانون احترام کرتے ہیں لیکن تضحیک افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی قانون کااحترام کرتی ہے۔