اسلام آباد ہائی کورٹ ،شیخ انصر عزیز کی قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کی مہلت ،سماعت 13جون تک ملتوی

بدھ 7 جون 2017 23:35

اسلام آباد ہائی کورٹ ،شیخ انصر عزیز کی قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بطور قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کوعدالت میں چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو سی ڈی اے کے وکیل طارق محمود جہانگیری نے تحریری جواب اور دستاویزات عدالت میں جمع نہیں کروائے وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مئیر اسلام آبادکو قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کا عہدہ دیا گیا ہے ،شیخ انصر چیئرمین سی ڈی اے کے اختیارات استعمال نہیں کر رہے۔

شیخ انصر کی قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی قانون کے مطابق ہے۔آئندہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی مزید دلائل دیں گے۔ کیس کی سماعت13 جون تک ملتوی کر دی گئین۔

متعلقہ عنوان :