انسداد ڈینگی مہم جانفشانی کیساتھ جاری رکھی جائے ‘ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ڈپٹی کمشنر قصور
ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں قبرستانوں ‘کباڑخانوں ‘ٹائر شاپش وغیرہ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنوائیں اور عملدرآمد نہ کرنیوالوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے‘ عوام الناس میں ڈینگی آگاہی مہم تیز کی جائے ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کی ہدایات
ہفتہ 10 جون 2017 18:32
(جاری ہے)
اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی اور گزشتہ سال اور موجودہ سال میں ہونیوالی ڈینگی سرگرمیوں کا موازنہ بتایا ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زاپنی اپنی تحصیلوں میں اس عمل کی خود نگرانی کریں اور کام نہ کرنیوالے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کم جوہڑوں میں مچھلی بچہ چھوڑنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو حکم دیا کہ ایسے جوہڑ وں کی لسٹ مہیا کریں جہاں انہوں نے ابھی تک مچھلی بچہ نہیں چھوڑا اور خشک جوہڑوں کی لسٹ بھی فراہم کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سیل کو ڈیٹا نہ بھیجنے والے محکمہ جات کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ ڈیٹا نہ بھیجنے والے محکمہ جات کی لسٹ فراہم کی جائے تا کہ انکے سیکرٹریز کو لکھا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران اور ملازمین کو ڈینگی کے خاتمے کیلئے جذبے اور محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ مسلسل کوششوں اور عوام کے تعاون سے اس مرض پر قاپو پایا جا سکتا ہے ۔ حفاظتی تدابیر بارے آگاہی بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے متعین کردار تندہی سے انجام دیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور انسداد ڈینگی سے متعلق ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.