دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال نقصان د ہ ہے ،ماہرین لائیواسٹا ک

آکسی ٹوسن کا ٹیکہ نہ صرف مویشیوں بلکہ انسانوں کے لیے بھی خطرناک ہے، ماہرین

منگل 13 جون 2017 14:20

دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال نقصان د ہ ہے ،ماہرین لائیواسٹا ک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) لائیواسٹا ک ماہرین نے مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کے استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے ، ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س وقت ملک میں گائیوں اور بھینسوں کی تعداد بالترتیب 38ملین اور 30ملین سے زیاد ہ ہے ،ملکی سطح پر دودھ کی کل پیداوا ر 34ملین ٹن ہے ا س پیداوا ر میں 35فیصددودھ گائیوں اوربھینسوں کا ہے ، لیکن یہ دودھ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پو را کرنے کیلئے ناکافی ہے ، آج کل مویشی پال آکسی ٹوسن ٹیکوں کا بدریغ استعما ل کررہے ہیں، آکسی ٹوسن ایک ہا رمون ہے دودھ اتارنے کیلئے ا س ٹیکے کا استعمال سراسر غلط اورانتہائی نقصان د ہ ہے اس سے مویشی پیچید ہ بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں، آکسی ٹوسن کا ٹیکہ لگانے سے جہاں مویشیوں کی صحت خراب ہوتی ہے وہاں ان سے حاصل شد ہ دودھ استعمال کرنے سے انسان بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :