کاشتکار کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کریں، زرعی ماہرین

منگل 13 جون 2017 16:32

کاشتکار کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کریں، زرعی ماہرین
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ کالی زیری طبی خواص رکھنے والا ایک انتہائی اہم ادوایاتی پودا ہے جس کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کالی زیری کا بیج کا پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے، لہٰذا اس کی کاشت جون میں شروع کر کے وسط جولائی تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

،انہوںنے بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5سی6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے ،انہوںنے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سی12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے ،انہوںنے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے تین کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے ،انہوںنے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں ۔