گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسدادکو یقینی بنایا جائے، ماہرین زراعت

منگل 13 جون 2017 16:32

گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسدادکو یقینی بنایا جائے، ماہرین ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پھولوںکابادشاہ گلاب دشمنوں کی زد میں ہے اور گلاب کا پہلا پتا کھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرناپڑتا ہے جن مین سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا کررہی ہے ،لہٰذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں،ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔