سپرے کے بعدجڑی بوٹی کوبطورچار ہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 جون 2017 13:22

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوںکوچا ر ے کے طورپراستعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشت کارزہریلی ادویا ت کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوںکو چا ر ے کے طورپرمویشیوں،جانوروں بالخصوص بکری ،گا ئے اوربھینس کوڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذ ریعے جانوروں میں داخل ہوکردودھ اورگوشت کی پیداوارکوبر ی طرح متاثرکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زہر کے چھڑکائوکے بعدگوڈی یا بارہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہرکااثردیرتک برقراررہے۔ سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ا س دورا ن کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جا ئے۔ گندم کے کھیت کے خالی کناروںپر بھی اگر سپر ے کرد یاجا ئے توا س کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔