کیٹی پیری نے اپنے کو ملنے والے تمام ایورڈز جعلی قرار دیدیئے

جمعہ 16 جون 2017 14:12

کیٹی پیری نے اپنے کو ملنے والے تمام ایورڈز جعلی قرار دیدیئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے کو ملنے والے تمام ایورڈز کو جعلی قرار دیدیا۔کیٹی پیری نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جتنے بھی ایوارڈز حاصل کئے ہیں وہ تمام کے تمام جعلی ہیں،یہ ایورڈز ان کو ان کی کارکردگی دیکھ کر نہیں بلکہ مفادات کی بنا پر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پیری نے کہا کہ میں ایک جھوٹی آرٹسٹ ہوں اور ایسی ہی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی وہ نہیں جو سمجھا جارہا ہے۔