آستانہ عالمی ایکسپو کے تحت بیجنگ ویک کا آغاز ہو گیا

بیجنگ ویک قازقستان کے عوام کیلئے بیجنگ کا خوشگوار پہلو اور جدید گلیمر ظاہر کرے گا، بیجنگ،الماتی تجارتی میلہ منعقد ہوگا جس سے دونوں شہروں کے مابین تعاون میں مزید اضافہہو گا ،چینی مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمن جیاو وین جی

ہفتہ 17 جون 2017 16:53

آستانہ عالمی ایکسپو کے تحت بیجنگ ویک کا آغاز ہو گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء)آستانہ عالمی ایکسپو کے تحت بیجنگ ویک کا آغاز ہو گیا ، بیجنگ ویک سلسلہ وار ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے قازقستان کے عوام کے لئے بیجنگ کا خوشگوار پہلو اور جدید گلیمر ظاہر کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق خوبصورت بیجنگ عالمی ایکسپو میں ’’بوم‘‘کے عنوان پر بیجنگ ویک کا آستانہ عالمی ایکسپو کے چینی پویلین میں افتتاح ہوگیا ہے ۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی بیجنگ کمیٹی کے نائب چیئرمن جیاو وین جی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ویک سلسلہ وار ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے قازقستان کے عوام کے لئے بیجنگ کا خوشگوار پہلو اور جدید گلیمر ظاہر کرے گا۔بیجنگ کے سرکاری اہلکاروں اور بیجنگ میں توانائی ،سیاحت ، ثقافت ،لائٹ صنعت اور زراعت سمت دیگر شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کے نمائندوں سمیت ایک سو تیس افراد آستانہ عالمی ایکسپو میں شریک ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ ویک کے دوران بیجنگ - الماتی تجارتی میلہ بیجنگ میں منعقد ہوگا تاکہ دونوں شہروں کے درمیان تجارتی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا ۔قازقستان کی نائب وزیر زراعت گلمیرا اسائیوا نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ چینی پویلین میں نئی توانائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کی نمائش سے قازقستان کا خیال ہے کہ زرعی ترقی اور نئی توانائی کو ملانا چاہیئے۔بیجنگ ویک کے دوران چینی پویلین تین دن کے لئے بیجنگ کے بارے میں ویڈیوز پیش کر ے گا۔بیجنگ میں سیاحت کی تصاویر کی نمائش،چینی روایتی موسیقی کی پرفارمنس اور بیجنگ کے مخصوص روایتی کھانوں کے حوالے سے قازقستان سے عوام کو بیجنگ کی روایات اور مقامی ثقافت کے حوالیسے آگاہ کیا جائے گا۔