میری گولڈ کی کاشت سے منافع کمایا جا سکتا ہے، ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 17 جون 2017 17:23

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ موسم برسات میں میری گولڈ (Marigold) کے پھول کی کاشت کر کے منافع کمایا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میری گولڈ یعنی گیندے کی دنیا بھر میں تقریباً 50 اقسام اور اس کی 500 کروڑ روپے کی سالانہ تجارت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پھول گلدستہ اور ہار میں استعمال ہوتا ہے۔ موسم برسات میں گیندا کی کاشت جون میں مکمل کرلی جائے ۔ اس کی کاشت کیلئے ریتلی میرا زمین اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔ ایک ایکڑ گیندے کی کاشت کیلئے 500 گرام بیج استعمال ہوتا ہے۔ گیندا عموماً بیج سے ہی کاشت کیا جاتا ہے اس لیے بیج لگانے سے پہلے کیاریوں کو اچھی طرح تیار کیا جاتا ہے۔