پاک فضائیہ نہ صر ف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے،ائیرچیف مارشل سہیل امان
مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے ،اس تعاون کی بدولت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،سربراہ پاک فضائیہ
ہفتہ 17 جون 2017 20:11
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر فوجی عہدیدار ہونے کے ناطے آپ کو عصر حاضر کے جغرافیائی سیا سی اور سٹریٹیجک ماحول سے مکمل آ گاہی ہونی چاہیے ۔
جس سے ملکی سلامتی کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نبرد آزما ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقینا مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے۔ باہمی روابط جدید جنگی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہیںاور ہم نے اس تعاون کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ کالج ان گریجویٹ ہونے والے افسران میں ڈاکٹرائن اور ائیرپاور کے جدید رحجانات کی آگاہی فراہم کرتا ہے تاکہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مکمل اعتماد کے ساتھ سامنا کیا جا سکے۔اس سے پہلے ائیر وائس مارشل پیرزادہ کمال الدین احمد صدیقی ، کمانڈنٹ ائیر وار کالج نے کورس رپورٹ پیش کی۔پاک فضائیہ کے افسران کے علاوہ پاک آرمی، پاک نیوی اور دیگر 12 ممالک جن میں بنگلہ دیش ، چین، مصر، انڈونیشیا ، ایران ، اردن ملائیشیا ، سعودی عرب ، اومان ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے افسران بھی گریجویٹ ہوئے۔ اس تقریب میں کئی سول اور فوجی اعلٰی عہدیداران اور مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ائیر وار کالج پاک فضائیہ کا ایک معتبر ادارہ ہے جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو اعلٰی ذمہ داریوں کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.