شریف برادران احتساب کی طرف نہیں آرہے ،قمر زمان کائرہ
دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر سمجھ لیا اب ہماری جان چھوٹ جائے گی لیکن ایسا ممکن نہیں، مشرف نے احتساب کیا تو شریف فیملی معافیاں مانگ کر باہر چلے گئے،پی پی رہنما
اتوار 18 جون 2017 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے سوچا تھا کہ شاید اب ہم بچ جائیں گے ۔ مگر جے آئی ٹی کو بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں ۔ جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے تو اُس میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے ۔ دونوں بھائی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ۔ اب عدالتیں آزاد ہیں ۔ اب جو فیصلہ آئے گا ماننا پڑے گا ۔ انہوں نے قطری شہزادے کا سہارا لیا مگر وہ بھی بے معنی رہا ، کبھی یہ لوگ جے ٹی آئی پر حملے کرتے ہیں اور کبھی عدالتوں کے خلاف ہوتے ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ 1970ء سے ہم احتساب دے رہے ہیں ، 1970ء بھٹو دور میں تو یہ کوئی کونسلر بھی نہیں تھے ۔
تو پھر یہ احتساب کس چیز کا دے رہے ہیں ، اُس دور میں ان لوگوں نے 50ہزار ٹن کا لوہا اپنی فیکٹری میں منگوایا کرتے تھے اور 30ہزار ٹن کا ٹیکس دیا کرتے تھے ۔ جس پر پی پی کی حکومت کو پتہ چلا کہ یہ لوگ ٹیکس میں بے ایمانی کر رہے ہیں ۔ جب ان کا ایک جہاز کراچی ائیر پورٹ پر آیا تو کہا گیا کہ کراچی ایئر پورٹ سے ہی ٹیکس لیا جائے گا۔ جس پر یہ پریشان ہو گئے اور انہوں نے جہاز سے اپنا مال ہی نہیں اُتارا ، اس ڈر سے کہ پچھلے کھاتے بھی کھل جائیں گے اور وہ بھی ٹیکس ہمیں ادا کرنا پڑے گا۔ پرویز مشرف کے دور میں احتساب شروع ہوا تو انہوں نے معافیاں مانگنی شروع کر دی ، اور 40 ،40بریف کیس میں نوٹ بھر کر باہر کے ملکوں میں شفٹ ہو گئے ۔ عمران خان نے جس وقت ان پر کیس دائر کئے تو انہوں نے بھی عمران خان پر کیس دائر کر دیئے ۔ حکومت اس وقت گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار ہے ، حکومت کے دن گنے جا چکےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.