ممبئی حملوں کے الزام میں 6 افراد پر فرد جرم عائدکر دی گئی
تمام افراد کو 2003 سے 2010 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا ،ْیہ تمام مسلمان تھے
اتوار 18 جون 2017 18:01
(جاری ہے)
تفتیش کاروں کے مطابق ممبئی میں بم دھماکے بھارت کے انتہائی مطلوب دہشتگرد داؤد ابراہیم کے کہنے پر 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔
تمام افراد کو 2003 سے 2010 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور یہ تمام مسلمان تھے۔سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے خصوصی وکیل دیپک سالوی نے کہا کہ اس کیس میں دلائل کا سلسلہ پیر (19 جون) کو شروع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت سے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کریں گے جو کہ سزائے موت ہوسکتی ہے۔دیپک سالوی نے کہا کہ یہ سی بی آئی، ممبئی پولیس اور بھارتی عوام کی جیت ہے جو انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں ابو سالم، مصطفی دوسہ، فیروز عبدالراشد خان، طاہر مرچنٹ، ریاض صدیقی اور کریم اللہ خان شامل ہیں تاہم ان افراد کے وکلا سے رابطہ نہیں ہو سکا۔بھارت میں ممبئی حملوں کے الزام میں 100 سے زائد افراد پر مقدمہ دائر کر کے قانونی چارہ جوئی کی گئی تھی جن میں سے اکثر افراد کو قانونی نظام سے گزارا جائے گا۔ممبئی حملوں کے الزام میں ایک ملزم یعقوب میمن کو 2015 میں تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ممبئی حملوں میں ملوث اکثر ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا جبکہ بھارت کا خیال ہے کہ ممبئی حملوں میں داؤد ابراہیم ملوث ہے جو اس وقت مبینہ طور پر پاکستان میں موجود ہیں تاہم پاکستانی حکام بھارت کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.