کا شت کا ر سویابین کی کاشت اگست تک مکمل کرلیں: زرعی ماہر ین

منگل 20 جون 2017 17:37

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)زرعی ماہرین نے سویابین کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ سویابین کی کا شت اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیں ،فیصل سویابین اور اجمیری سویابین کی کا شت سے 20سے 25من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، فیصل سویابین قسم پنجاب کے تمام آپیاش علاقوںمیں کا شت کی جاسکتی ہے جس سے 25من فی ایکڑ تک پیداوار لی جاسکتی ہے ،زرعی ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ فیصل سویابین قسم پنجاب کے زیا دہ بار ش والے اور پو ٹھوہار کے علاقوںمیں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے سویابین کی بروقت کا شت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فی ایکڑ زیاد ہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔