ْ انا ر کے پودوں پر ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے اقدامات کیے جائیں، زرعی ماہرین

جمعرات 22 جون 2017 14:42

ْ انا ر کے پودوں پر ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے اقدامات کیے ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ز رعی ماہرین نے انا ر کے باغبانو ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ پودوں کوضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں ۔موسم گرما میںانار کے پودوں پر مختلف ضرررساں کیڑے انار کی تتلی سکیلز سفید مکھی پھل کی مکھی وغیر ہ حملہ آورہوتے ہیں سکیلز اور سفید مکھی پتوں فصل کو کمزور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جسم سے فاسد ماد ہ خار ج کرتی ہیں جس سے سیا ہ الی ا گ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتا ہے، انا ر کے پودے پر حملہ کی صورت میں کا ر بو سلفان 20ا ی سی بحسا ب 2.5ملی لیٹر فی لیڑ پانی میں حل کرکے سپرے کر یں،انا ر کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل کے اندر سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پھل کھا کر نقصان کرتی ہے، ان سوراخوں پر بیکٹریاں اور فنگس حملہ آوورہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے متاثرہ پھل کو اکھٹا کر کے زمین میں دبا دیں ۔

متعلقہ عنوان :