قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں کام کرنے والے مزدوروں اور ملازمین کی سیکورٹی کلیرنس کروانے کا فیصلہ

بھکھی پاور پلانٹ میں 550 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) شیخوپورہ کے قصبہ بھکھی میں چین کے تعاون سے لگنے والے قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں اور ملازمین کی سیکورٹی کلیرنس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئر وں کی وجہ سے ان ملازمین کی سکیورٹی کلیرنس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق بھکھی پاور پلانٹ میں اس وقت 550 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :