رحیم یارخان ،ْگھریلو تنازع ،ْخاتون نے خالہ زاد بہن پر تیزاب پھینک کر آگ لگا دی

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)رحیم یارخان کے علاقے موضع گلو والی میں گھریلو تنازع پر خاتون نے خالہ زاد بہن پر تیزاب پھینک کر آگ لگا دی ،ْ 14سالہ فرزانہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواحی موضع گلووالی میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور اپنی خالہ زاد بہن فرزانہ پر تیزاب پھینک کر آگ لگا دی۔ ملزمہ نے اپنے کپڑے اور چوڑیاں پہنا کر اپنی شناخت دینے کی کوشش کی اور خود فرار ہو گئی ،ْ واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی فاروق بجارانی موقع پر پہنچے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرتحصیل ہسپتال خان پور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ابتدائی کاروائی شروع کر دی ۔