پھول گوبھی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

جمعرات 6 جولائی 2017 13:50

پھول گوبھی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں،زرعی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکو پھول گوبھی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی نامیاتی مادہ سے بھرپور ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور بتایاہے کہ پھول گوبھی غذائیت سے بھر پور ریشہ دار سبزی ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس ، شوگر، سوڈیم، وٹامنز، نمکیات۔ فیٹی ایسڈ اور امائنو ایسڈ وغیرہ شامل ہیںنیز پھول گوبھی وٹامن سی ، مینگا نیز، بیٹا کیروٹین اور فیرولک ایسڈ کا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریون کے خطرہ کو کم کرتی ہے ۔

علاوہ ازیںاس میں وٹامن کے اور اومیگا 3، فیٹی ایسڈز کی وافر مقدار میں موجودگی ، معدے کے کینسر ، جوڑوں کی سوزش ، موٹاپا اور ذیا بیطس کی بیماریوں کے خطرہ کی کم کرنے میں مدددیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے اورپھول گوبھی کے لیے مناسب درجہ حرارت 17سی18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن پکنے کے وقت اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے تو اس کی نشوونما پر برااثر پڑتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو سبز پتیاں نکل آتی ہیں جس سے پھول کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ پھول گوبھی کی کاشت کے لیے اچھے نکاس والی نامیاتی مادہ سے بھر پور زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔