امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے، نائب صدر مائیک پینس کا کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب

جمعہ 7 جولائی 2017 16:37

امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے، نائب صدر مائیک پینس کا کینیڈی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ اس کے خلاباززوں کے قدم جلد ہی مریخ پر اتریں گے۔وائس آف امریکا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خلا میں ایک نئے دور کی قیادت کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے افراد دوبارہ چاند پر اپنے قدم رکھیں گے اور پھر اس کے بعد ان کے قدم مریخ کو چھوئیں گے۔

اس موقع پر ناسا کے تقربیاً 800 کارکن، خلائی ماہرین اور پر ائیویٹ کنٹریکٹرز موجود تھے۔مائیک پینس نے کہا کہ اپنا کام شروع کرنے کے بعد قومی کونسل موجودہ خلائی پالیسیوں اور خلا سے متعلق طویل مدتی قومی اہداف پر نظر ثانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہم خلائی تحقیق کی انسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گے۔