پی ایس114کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کر لیا ، ریلی سے ثابت ہوگیا عوام ہمارے ساتھ ہیں، ڈاکٹرعارف علوی

جمعہ 7 جولائی 2017 23:12

پی ایس114کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کر لیا ، ریلی سے ثابت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ایس114کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کر لیا ہے ۔اس عظیم الشان ریلی سے ثابت ہوگیاکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ کراچی کے شہری انتہائی با شعور اور سمجھدار ہیں ۔ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے کسی بھی صورت اس کرپٹ ٹولے کو ووٹ نہیں دیں گے جنہوں نے بار بار اقتدار میں آ کر صرف لوٹ مار کی ہے وہ آج کس منہ سے حلقے کی گلیوں میں پھر رہے ہیں اور لوگوں سے ووٹ مارنگ رہے ہیں ۔

یہ باتیں انہوں نے PS114کی انتخابی ریلی سے کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مقام پر خطاب کرتینج ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل، کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون ،منصور شیخ، عزیز اللہ خان آفریدی ، حلیم عادل شیخ ،بلال غفار ، صائمہ ندیم ، شاہین شیخ، ارم بٹ اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ 9جولائی کی صبح انصاف کا سورج طلوع ہوگا ۔ حلقے کے پسے ہوئے طبقے نے اپنے شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عمران خان کے سنگ جمع ہو چکے ہیں ۔ اس وقت ملک میں 2طبقوں کے درمیاں سیاست کی جنگ چل رہی ہے ۔ ایک طبقہ پاکستان کے ترقی اور خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے عمران خان کی قیادت میں جنگ لڑ رہا ہے اور دوسرا طبقہ اپنے مفادات کی خاطر اور اپنے لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :