عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد۔
منگل 11 جولائی 2017 23:22
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ملکی وسائل کا صحیح اور بہتر استعمال دور حاضر اور وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جا ئے۔ایم این اے شیخ محمد اکرم ،چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال اور دیگر مقررین نے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت اور تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ایک خوشحال خاندان ہی ملک کی بقا کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام، سماجی شخصیات، صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر متعلقہ اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان چھٹے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بہبود آبادی کے حوالہ سے ضلع بھر میں 1304لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں جن کے ذریعے عوام میں بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔بعد ازاں مہمانان خصوصی نے محکمہ کے افسران و عملہ کو اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر شیلڈ بھی تقسیم کیں۔سیمینار کے اختتام پر آباد ی کو کنٹرول کرنے اور آگہی کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال سے واک بھی منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ، رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال نے کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.