کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی، ما ہرین زراعت

جمعرات 13 جولائی 2017 14:45

کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دے دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ سبزیات کو موسم گرماکے دوران 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔