دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش سے گھوڑا مکھی کا تدارک ممکن ہے ،زرعی ماہرین

جمعرات 13 جولائی 2017 17:02

دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش سے گھوڑا مکھی کا تدارک ممکن ہے ،زرعی ماہرین
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء)زرعی ماہرین نے کما د کے کا شت کا رو ں کو ہد ا یت کی ہے کہ و ہ گھوڑا مکھی کے تدا ر ک کیلئے اس کے دشمن طفیلی کیڑوں کی پر ورش کو فروغ د یں ،ان کھیتوں میں جہاں طفیلی کیڑا وافر تعداد میں ہو ں و ہا ں سے طفیلی کیڑوں کے انڈوں اور کو یو ں وا لے پتے 6انچ لمبائی میں کا ٹ لیں ، گھوڑا مکھی کے متاثر ہ کھیتوںمیں جہاں طفیلی کیڑے ہو ں گے پتوں کے ساتھ لٹکا د یں ا گر حملہ شد ید ہو اور طفیلی کیڑا بھی کھیت میں مو جو د نہ ہو ں تو مو ثر دا نہ دا ر ز ہر کا استعما ل کریں او رپانی لگا د یں مو سمی حا لا ت کو پیش نظر رکھتے ہو ئے 15تا 20 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں ۔