شمالی کوریا پراقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل کر رہے ہیں، چین

جمعرات 13 جولائی 2017 17:03

شمالی کوریا پراقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل کر رہے ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی کسٹم انتظامیہ نے ان پابندیوں کی خلاف ورزی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان تناظر میں سادہ جمع کردہ اعداد و شمار کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اس دوران سامنے آنے والے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان رواں برس کی پہلی ششماہی میں باہمی تجارت کا حجم 10.5 فیصد بڑھا ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران شمالی کوریا کے لیے چینی برآمدات میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :