روانہہ ، جوار ، باجرہ موسم گرماکے اہم چارہ جات ہونے سمیت پانی کی کمی بہتر طور پر برداشت کرسکتے ہیں، ما ہرین زراعت

جمعہ 14 جولائی 2017 15:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) روانہہ ، جوار ، باجرہ موسم گرماکے اہم چارہ جات ہونے سمیت پانی کی کمی بہتر طور پر برداشت کرسکتے ہیںلہٰذا فصلات کو اناج اور چارے کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جوار ، باجرے کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ زرعی ماہرین نے بتایا کہ باجرہ ، جوار اورروانہہ موسم گرما کے اہم چارہ جات ہیں جو پانی کی کمی کو دوسرے چارہ جات کی نسبت بہتر طور پر برداشت کر سکتے ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ فصلات اناج اور چارے دونوں کیلئے کاشت کی جاتی ہیںجبکہ ان میں خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت دوسری فصلوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ سبز چارے اور دانے کی پیداوار اور کم بارش والے علاقو ںمیںدیگر خوردنی اجناس سے زیادہ ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ جوارکا غلہ مرغیوں کیلئے بہترین خوراک ہے جبکہ لوبیا کا چارہ لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ زود ہضم بھی ہوتا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں با لخصوص بھینس کیلئے بے حد مفید ہے۔

انہوںنے بتایاکہ اسکا دانہ بھی بے حد مقوی اور لذیز ہوتاہے اور پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ اس فصل کی بڑھوتری میں مون سون کی بارشوں کا بڑا عمل دخل ہے جبکہ روانہہ کی چارے کیلئے کاشت کی ہوئی فصل 60 سی70 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار باجرہ اور جوار کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں۔

انہوںنے بتایاکہ باجرہ کی چارہ کی فصل عموماً دو ماہ میں تیار ہوتی ہے اس لئے کاشتکار غلہ والی فصل اس وقت کاٹیں جب دانہ سخت ہو چکا ہو۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار جوار کی چارہ کیلئے استعمال ہونے والی فصل کو پھول نکلنے پر کاٹ لیں جبکہ غلے والی فصل کو اس وقت کاٹیں جب دانہ سخت ہو جائے اور اسمیں زیادہ سے زیادہ نمی 20 فیصد تک ہو۔انہوںنے کہاکہ باجرہ اور جوار کے سٹوں کو کاٹ کر دھوپ میں پھیلا دیں اور دھوپ میں رکھے ہوئے سٹوں کو روزانہ الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ سٹے جلد خشک ہو جائیںنیز خشک ہونے پر انہیں کوٹ کر دانے الگ کر لیں اور کیڑوں سے پاک ہوادار گوداموں میں ذخیرہ کر لیں۔

انہوںنے کہاکہ روانہہ کی بیج کیلئے کاشت کی گئی فصل کی کٹائی بیک وقت ممکن نہیں کیونکہ پھلیاں بیک وقت پک کر تیارنہیں ہوتیںاس لئے جب 50 فیصد پھلیاں پک جائیں تو پودوں کو جڑ سے اکھاڑلیں اور اچھی طرح خشک کر کے گہائی کر لیں۔ انہوںنے کہاکہ جولائی کے آخر تک کاشت کردہ لوبیا کی فصل جون سے لے کر نومبر تک چارہ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :