دیر بالا کے لیے دس سالہ پلاننگ وژن تیار کر لیا،عنایت اللہ خان
جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے دیر بالا میں 2500 سے زائد سکولز ، 23 ڈگری کالجز ، دیر بالامیں انجینئر نگ یونیورسٹی کیمپس ، دیر پائیں میں میڈیکل کالج قائم کیے ہیں،سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا
جمعہ 14 جولائی 2017 20:48
(جاری ہے)
سابقہ نوابی ادوار میں دیر تعلیم سے محروم رہا ہے جماعت اسلامی کی قیادت دیر کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے فراہم کر رہی ہے ۔ دیر کی پسماندگی کا خاتمہ اور ماڈل ضلع بنانا اولین ترجیح ہے ۔
وہ ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کے لاگت سے روخان دیر بالا میںگورنمنٹ پرائمری سکول بیلوکے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے ۔اجتماع سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ،تحصیل ناظم میر مخزن الدین، ڈسٹرکٹ ممبر ولی اللہ اور ویلج ناظم مولانا خائستہ رحمان نے بھی خطا ب کیا ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ وسائل کے حوالے سے ہمارا صوبہ خود کفیل ہے یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں۔ جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔ اتحادی حکومت میں اپنی مینڈیٹ کے اندر ہم نے ایسے منصوبے ترتیب دیے اور ایسے پرجیکٹ شروع کیے جس کی مثالیں ملک کے اندر اور بیرون ملک دی جا رہی ہے۔دیر کومخصوص وجوہات کی بنا پر پسماندہ رکھا گیا تھا۔ ہم نے اس کو پورے ملک میں ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں ، پلوں اور تعلیمی اداروں جال بچھایا جا رہا ہے۔جب دیر تک مواصلات کی رسائی ہو جائے گی پھر یہاں تعلیمی ادارے بھی بنیں گے اور صنعتی ترقی بھی ہو گی۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی اور کہ اگلی مرتبہ قوم کی طرف سے ہمیں مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں،صوبے میںمستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.