وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر کے بیان کی تردید کردی

کابینہ میں وزیر داخلہ کی تقریر پر حکومتی وزیر غلط اور غیر یقینی بیان دینے سے اجتناب کریں، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:22

وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر کے بیان کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں ایک وفاقی وزیرکے ان سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں وزیر داخلہ کی تقریر پر حکومتی وزیر غلط اور غیر یقینی بیان دینے سے اجتناب کریں۔ وزری داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزراء کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایک وفاقی وزیر کی جانب سے نجی ٹی وی پر چوہدری نثار سے منسوب بیان پر وزارت داخلہ کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ کی کابینہ میں تقریر پر حکومتی وزراء غلط اور غیر حقیقی بیانات دینے سے اجتناب کریں ۔ وزیر داخلہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جو ایک وزیر بار بار دہرا رہے ہیں اور اسے وزیر دخالہ سے منسوب کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ بیانات ایسے وزراء کی طرف سے آ رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دوچار کیا۔