ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) منگل کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کائونٹی گرائونڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 20 جولائی کو ہو گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی۔ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔