فیصل آباد میں عالمی معیار کا سنتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک مکمل
پیر 17 جولائی 2017 14:47
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے سنتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے اتھلیٹکس کی مختلف کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس ٹریک کی پائیدار بنیادوں پر حفاظت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک کی مختلف جہگوں پر گھاس کی نشو ونما کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ پانی کے نکاس کے لئے سیوریج کے نظام کو بھی نئے سرے سے چیک کریں۔
انہوں نے سٹیڈیم اور پارک کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے پانی کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دیرپا بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اتھلیٹکس ٹریک کی فنشنگ کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے اضافی فورس لگائیں اور خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے ساتھ منصوبے کو پر کشش اور خوشنما بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے گیارہ ملین روپے کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے یوتھ ہاسٹل کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو قیام کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس ہاسٹل کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیاجائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ دو منزلہ یوتھ ہاسٹل میں بڑے سائز کے 8 کمرے ‘ ڈائنگ ہال ‘ویٹنگ ایریا اور انتظامی دفاتر کی تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں ایک سو کے قریب کھلاڑیوں کے ٹھہرنے کی گنجائش ہو گی اور یہ ہاسٹل آئندہ دو ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائیگا ۔مسلم لیگی رہنما رانا احمد شہریار خاں نے شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم و پارک کے منصوبے کو نہ صرف حلقہ کے عوام بلکہ ضلع بھر کے شہریوں کے لئے ایک بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کے اس سنتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک پر مقامی ‘ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد ہونگے جس کی بدولت عالمی سطح پر علاقے اور شہر کا نام روشن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سپورٹس میں یہ منصوبہ شہر میں ایک بڑے سپورٹس سٹیڈیم کے اضافے کا باعث ہے جسکی بدولت کھیلوں کے شائقین اور شہریوں کو تفریح کے لئے بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہوں نے منصوبے کو تیزی رفتاری سے مکمل کرانے پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.