آل راﺅنڈ عماد وسیم رواں سا ل انگلش ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے

جمعرات 20 جولائی 2017 12:42

آل راﺅنڈ عماد وسیم رواں سا ل انگلش ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20 جولائی۔2017ئ)آل راﺅنڈ عماد وسیم رواں سا ل انگلش ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کاﺅنٹی ڈرہم نے دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی باﺅلرکے ساتھ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ کیا تھا تاہم ویزہ ملنے میں تاخیر اور کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ساتھ کمٹمنٹ کے باعث اب عماد وسیم رواں سال انگلش سرزمین پر ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

28سالہ عماد وسیم اب تک 26ون ڈے اور 19ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔