برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں دھماکہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 22:02

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں دھماکہ
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء) برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں دھماکہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ برٹش میوزیم کے قریب رسل اسکوائر پر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی خبر کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ برٹس میوزیم کو خالی کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دھماکے کے باعث ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح  رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے برطانیہ مسلسل دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :