لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی
نارتھ اور ویسٹ زون کے ٹرائلز مکمل ، دونوں زونز میں 275 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا
پیر 24 جولائی 2017 15:40
(جاری ہے)
نارتھ زون کے ہیڈکوچ سجاد اکبر نے اسپیڈ گن نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے حاصل کی ہے جبکہ ایل سی سی اے نے اپنی مدد آپ کے تحت وڈیو اینالسٹ کیلیے سجاد ہاشمی کی خدمات حاصل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیڈ گن فاسٹ بولرز کے ٹرائلز میں اسپیڈ کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور کیمرے بیٹسمینوں کی تکنیک اور شاٹس لگانے کے انداز کو ریکارڈ کرتے ہیں۔مزید معلوم ہوا ہے کہ انعام جاوید نے 139 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ایسٹ زون کے ٹرائلز 26 جولائی کو لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوں گے جس میں ایک بار پھر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ میرٹ پر سلیکشن اور سفارش کلچر کے خاتمے کیلیے اسپیڈ گنز اور کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، اسپیڈ گن فاسٹ بولرز کے ٹرائلز میں اسپیڈ کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور کیمرے بیٹسمینوں کی تکنیک اور شاٹس لگانے کے انداز کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا بھی یہ ماننا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور اصل صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔ادھر لاہور بھر کے کرکٹ آرگنائزرز اور کلب عہدیداروں نے ٹرائلز کے دوران نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت اور سفارش کے کلچر نے لاہور میں کرکٹ کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب غلطی اور سفارش کا اندیشہ ختم نہیں تو کم ضرور ہوگا۔ عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب باصلاحیت کھلاڑی آگے آئیں گے اور اپنے عمدہ کھیل سے لاہور ریجن کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.