دبئی میں گرمی اتنی کہ آپ روڈ پر انڈے بھی تل سکتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 25 جولائی 2017 17:10

دبئی میں گرمی اتنی کہ آپ روڈ پر انڈے بھی تل سکتے ہیں
دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں پارہ 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ دبئی کا پارہ کس قدر بڑھ گیا ہے اس کا ثبوت دینے کے لیے ایک شخص نے انوکھا طریقہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پرفاٹافیٹ چینل نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی نے پین کو دس منٹ کے لیے روڈ پر رکھا اور پھر اس میں تھوڑا آئل ڈالنے کے بعد انڈہ ڈال دیا ۔ انڈہ ایک منٹ میں پک کر تیار ہو گیا۔ویڈیو کا اختتام اس نے یہ کہتے ہوئے کیا کہ دبئی میں ہم ایسے رہتے ہیں۔