متحدہ عرب امارات میں دن دیہاڑےحبیب بینک میں ڈکیتی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 25 جولائی 2017 17:43

متحدہ عرب امارات میں دن دیہاڑےحبیب بینک میں ڈکیتی
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) شارجہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شارجہ کے حبیب بینک  کو منگل کے روز صبح 11بجے کچھ مشتبہ افراد نے نشانہ بنایا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کچھ لوگ چہرے ڈھانپے ہوئے صبح 11بجے بینک میں داخل ہوئے اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ 11بجے انہیں بینک سے کال ریسیو ہوئی تھی جس پر بینک پہنچی اور بینک کو بند کر دیا۔پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ڈاکو موقعہ واردات سے جا چکے تھے۔ پولیس نے ہاتھوں کے نشانات ،سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :